صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کسوف کا بیان ۔ حدیث 1008

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کسوف کے ذریعہ ڈراتا ہے، اور اس کو ابوموسیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا

راوی: قتیبہ بن سعید , حماد بن زید , یونس , حسن , ابی بکرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَنْکَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ وَلَکِنَّ اللَّهَ تَعَالَی يُخَوِّفُ بِهَا عِبَادَهُ وَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَلَمْ يَذْکُرْ عَبْدُ الْوَارِثِ وَشُعْبَةُ وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يُونُسَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهَا عِبَادَهُ وَتَابَعَهُ أَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ وَتَابَعَهُ مُوسَی عَنْ مُبَارَکٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَکْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَی يُخَوِّفُ بِهِمَا عِبَادَهُ وتابعه اشعث عن الحسن

قتیبہ بن سعید، حماد بن زید، یونس، حسن، ابی بکرہ سے روایت کرتے ہیں ابوبکرہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آفتاب وماہتاب اللہ کی دو نشانیاں ہیں، جو کسی کی موت کے سبب سے گرہن میں نہیں آتے، لیکن اللہ تعالیٰ اپنے بندں کو ان کے ذریعہ ڈراتا ہے۔ عبدالوارث، شعبہ، خالد بن عبداللہ اور حماد بن سلمہ نے یونس سے يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهَا عِبَادَهُ اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے کے لفظ نہیں بیان کئے، اور موسیٰ نے مبارک سے اور انہوں نے حسن سے اس کے متابع حدیث روایت کی حسن نے کہا کہ مجھ سے ابوبکرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ اللہ ان دونوں کے ذریعہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اور اشعث نے حسن سے اس کے متابع حدیث روایت کی۔

Narrated Abu Bakra: Allah's Apostle said: "The sun and the moon are two signs amongst the signs of Allah and they do not eclipse because of the death of someone but Allah frightens His devotees with them."

یہ حدیث شیئر کریں