صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1046

جب اپنے گھر سے نکلے تو قصر کرے، علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ گھر سے نکلے تو نماز میں قصر کیا اس حال میں کہ وہ گھروں کو دیکھ رہے تھے جب وہ واپس ہوئے تو ان سے کہا گیا کہ یہ تو کوفہ ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں جب تک کہ ہم وہاں داخل نہ ہوں

راوی: ابونعیم , سفان , محمد بن منکدر , وابراہیم بن میسرہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّيْتُ الظُّهْرَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَبِذِي الْحُلَيْفَةِ رَکْعَتَيْنِ

ابونعیم، سفیان، محمد بن منکدر، وابراہیم بن میسرہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ میں ظہر کی چار رکعتیں اور عصر کی ذی الحلیفہ میں دو رکعتیں پڑھیں۔

Narrated Anas bin Malik :
offered four Rakat of Zuhr prayer with the Prophet (p.b.u.h) at Medina and two Rakat at Dhul-Hulaifa. (i.e. shortened the 'Asr prayer).
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں