صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 140

وضو کی فضیلت ( کا بیان) اور ( یہ کہ قیامت کے دن لوگ) وضو کے نشانات کے سبب سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والے ہوں گے

راوی: یحیی بن بکیر , لیث , خالد , سعید بن ابی ہلال , نعیم مجمر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ قَالَ رَقِيتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ عَلَی ظَهْرِ الْمَسْجِدِ فَتَوَضَّأَ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ أُمَّتِي يُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوئِ فَمَنْ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ يُطِيلَ غُرَّتَهُ فَلْيَفْعَلْ

یحیی بن بکیر، لیث، خالد، سعید بن ابی ہلال، نعیم مجمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں (ایک مرتبہ) ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ مسجد کی چھت پر چڑھا، تو انہوں نے (وہاں) وضو کیا (اور) کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت کے لوگ قیامت کے دن وضو کے نشانات کے سبب سے غر محجلون (کہہ کر) پکارے جائیں گے، تو تم میں سے جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی چمک میں زیادتی حاصل کرے تو (وضوکی تکمیل کرکے) ایسا کرے۔

Narrated Nu'am Al-Mujmir: Once I went up the roof of the mosque, along with Abu Huraira. He perform ablution and said, "I heard the Prophet saying, "On the Day of Resurrection, my followers will be called "Al-Ghurr-ul-Muhajjalun" from the trace of ablution and whoever can increase the area of his radiance should do so (i.e. by performing ablution regularly).' "

یہ حدیث شیئر کریں