صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1458

پالان پر سوار ہو کر حج کرنے کا بیان، اور ابان نے بیان کیا کہ مجھ سے ابن دینار نے بواسطہ قاسم بن محمد، عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے بھائی عبدالرحمن کو بھیجا تو ان کو مقام تنعیم سے عمرہ کرایا اور ان کو کجاوہ پر سوار کیا ۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ حج میں پالان کو باندھو، اس لئے کہ یہ بھی ایک جہاد ہے اور محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مجھ سے یزید بن زریع نے بواسطہ عروہ بن ثابت، ثمامہ بن عبداللہ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ایک پالان پر حج کیا ۔ حالانکہ وہ بخیل نہ تھے اور بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پالان پر حج کیا اور اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسباب بھی تھا۔

راوی: عمر بن علی ابوعاصم , یمن بن نابل , قاسم بن محمد , عائشہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قال حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قال حَدَّثَنَا أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ اعْتَمَرْتُمْ وَلَمْ أَعْتَمِرْ فَقَالَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ اذْهَبْ بِأُخْتِکَ فَأَعْمِرْهَا مِنْ التَّنْعِيمِ فَأَعْقَبَهَا عَلَی نَاقَةٍ فَاعْتَمَرَتْ

عمر بن علی ابوعاصم، ایمن بن نابل، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے عمرہ کیا لیکن میں نے نہیں کیا۔ آپ نے فرمایا: اے عبدالرحمن اپنی بہن کو لے جاؤ اور ان کو مقام تنعیم سے عمرہ کراؤ چنانچہ ان کو اونٹنی پر پیچھے بٹھا لیا تو انہوں نے عمرہ کیا۔

Narrated Al-Qasim bin Muhammad:
'Aisha said, "O Allah's Apostle! You performed 'Umra but I did not." He said, "O 'Abdur-Rahman! Go along with your sister and let her perform 'Umra from Tan'im." 'Abdur-Rahman made her ride over the pack-saddle of a she-camel and she performed 'Umra.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں