صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 1972

حلال ظاہر ہے اور حرام ظاہر ہے اور ان دونوں کے درمیان مشتبہ چیزیں ہیں ۔

راوی: محمد بن مثنیٰ , ابن ابی عدی , ابن عون , شعبی , نعمان بن بشیر , ح , (دوسری سند) علی بن عبداللہ , ابن عینیہ , ابوفردہ , شعبی (تیسری سند) عبداللہ بن محمد , ابن عینیہ , ابوفردہ , شعبی , نعمان بن بشیر , ح , (چوتھی سند) محمد بن کثیر , سفیان ابوفردہ , شعبی , نعمان بن بشیر

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا أَبُو فَرْوَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي فَرْوَةَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي فَرْوَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَلَالُ بَيِّنٌ وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ وَبَيْنَهُمَا أُمُورٌ مُشْتَبِهَةٌ فَمَنْ تَرَکَ مَا شُبِّهَ عَلَيْهِ مِنْ الْإِثْمِ کَانَ لِمَا اسْتَبَانَ أَتْرَکَ وَمَنْ اجْتَرَأَ عَلَی مَا يَشُکُّ فِيهِ مِنْ الْإِثْمِ أَوْشَکَ أَنْ يُوَاقِعَ مَا اسْتَبَانَ وَالْمَعَاصِي حِمَی اللَّهِ مَنْ يَرْتَعْ حَوْلَ الْحِمَی يُوشِکُ أَنْ يُوَاقِعَهُ

محمد بن مثنیٰ، ابن ابی عدی، ابن عون، شعبی، نعمان بن بشیر، ح ، (دوسری سند) علی بن عبداللہ ، ابن عینیہ، ابوفردہ، شعبی (تیسری سند) عبداللہ بن محمد، ابن عینیہ، ابوفردہ، شعبی، نعمان بن بشیر، ح ، (چوتھی سند) محمد بن کثیر، سفیان ابوفردہ، شعبی، نعمان بن بشیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حلال بھی کھلا ہوا ہے اور حرام ظاہر ہے ان کے درمیان چند امور مشتبہ ہیں، چنانچہ جس نے اس چیز کو چھوڑ دیا جس کے گناہ ہونے کاشبہ ہو تو وہ اس کو بھی چھوڑ دے گا جو صاف گناہ ہے اور جس نے ایسے کام کرنے کی جرات کی جس کے گناہ ہونے کا شک ہو تو وہ کھلے ہوئے گناہ میں مبتلا ہو جائے گا اور گناہ اللہ تعالیٰ کے چرا گاہیں ہیں، جو شخص چرا گاہ کے ارد گرد جانور چرائے تو قریب ہے کہ اس چراگاہ میں داخل ہوجائے۔

Narrated An-Nu'man bin Bashir:
The Prophet said "Both legal and illegal things are obvious, and in between them are (suspicious) doubtful matters. So who-ever forsakes those doubtful things lest he may commit a sin, will definitely avoid what is clearly illegal; and who-ever indulges in these (suspicious) doubtful things bravely, is likely to commit what is clearly illegal. Sins are Allah's Hima (i.e. private pasture) and whoever pastures (his sheep) near it, is likely to get in it at any moment."

یہ حدیث شیئر کریں