صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حوالہ کا بیان ۔ حدیث 2174

اگر کوئی شخص کسی مزدور کو اس کام پر لگائے کہ دیوار سید ھی کر دے جو گرنے کے قریب ہے ۔

راوی: ابراہیم بن موسی , ہشام بن یوسف , ابن جریج , یعلی بن مسلم , عمرو بن دینار , سعید بن جبیر

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي يَعْلَی بْنُ مُسْلِمٍ وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَزِيدُ أَحَدُهُمَا عَلَی صَاحِبِهِ وَغَيْرُهُمَا قَالَ قَدْ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُهُ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقَا فَوَجَدَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ قَالَ سَعِيدٌ بِيَدِهِ هَکَذَا وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَاسْتَقَامَ قَالَ يَعْلَی حَسِبْتُ أَنْ سَعِيدًا قَالَ فَمَسَحَهُ بِيَدِهِ فَاسْتَقَامَ لَوْ شِئْتَ لَاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا قَالَ سَعِيدٌ أَجْرًا نَأْکُلُهُ

ابراہیم بن موسی، ہشام بن یوسف، ابن جریج، یعلی بن مسلم، عمرو بن دینار ، سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں یعلی بن مسلم اور عمر بن دینار ایک دوسرے سے کچھ زیادتی کے ساتھ روایت کرتے ہیں ابن جریج کا بیان ہے کہ ان دونوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کو بھی روایت کرتے ہوئے سنا کہ مجھ سے ابن عباس نے اور ان سے ابی بن کعب نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دونوں حضرات موسیٰ وخضر چلے تو دونوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرنے کے قریب تھی سعید نے کہا کہ خضر نے اس طرح اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے تو دیوار سیدھی ہوگئی یعلی نے کہا میں خیال کرتا ہوں سعید نے کہا کہ اپنا ہاتھ دیوار پر پھیر دیا تو وہ سیدھی ہوگئی حضرت موسیٰ کہنے لگے کہ اگر تم چاہتے تو اس پر اجر لیتے سعید نے کہا اجر لیتے تو ہم اس کو کھاتے۔

Narrated Ubai bin Ka'b:
Allah's Apostle said, "Both of them (Moses and Al-Khadir) proceeded on till they reached a wall which was about to fall." Sa'd said, "(Al-Khadir pointed) with his hands (towards the wall) and then raised his hands and the wall became straightened up." Ya'la said, "I think Said said, 'He (Khadir) passed his hand over it and it was straightened up." (Moses said to him), "if you had wanted, you could have taken wages for it." Said said, "Wages with which to buy food . "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں