صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ کھیتی اور بٹائی کے متعلق ۔ حدیث 2222

کھیتی اور میوہ دار درخت لگانے کی فضیلت، جب کہ لوگ اس سے کھائیں اور اللہ تعالیٰ کا قول، بتلاؤ تو کہ جو تم کھیتی کرتے ہو کیا تم اس کو اگاتے ہو یا ہم اس کو اگانے والے ہیں ؟ اگر ہم چاہیں، تو اس کو چوراچورا کرکے رکھ دیں ۔

راوی: قتیبہ بن سعید , ابوعوانہ , ح , عبدالرحمن بن مبارک , ابوعوانہ قتادہ , انس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ح و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْکُلُ مِنْهُ طَيْرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ بَهِيمَةٌ إِلَّا کَانَ لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ وَقَالَ لَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

قتیبہ بن سعید، ابوعوانہ، ح ، عبدالرحمن بن مبارک، ابوعوانہ قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان جو بھی میوہ دار درخت لگاتا ہے یا کھیتی کرتا ہے اور اس سے پرندے ، آدمی اور چوپائے کھاتے ہیں اس کا ثواب اس کو ملتا ہے (اور مسلم نے بیان کیا کہ ہم سے ابان نے ان سے قتادہ نے اور قتادہ نے انس سے اور انس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی)

Narrated Anas bin Malik:
Allah's Apostle said, "There is none amongst the Muslims who plants a tree or sows seeds, and then a bird, or a person or an animal eats from it, but is regarded as a charitable gift for him."

یہ حدیث شیئر کریں