صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ کھیتی اور بٹائی کے متعلق ۔ حدیث 2224

کھیت کی حفاظت کے لئے کتا پالنے کا بیان ۔

راوی: معاذ بن فضالہ , ہشام , یحیی بن ابی کثیر , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَمْسَکَ کَلْبًا فَإِنَّهُ يَنْقُصُ کُلَّ يَوْمٍ مِنْ عَمَلِهِ قِيرَاطٌ إِلَّا کَلْبَ حَرْثٍ أَوْ مَاشِيَةٍ قَالَ ابْنُ سِيرِينَ وَأَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا کَلْبَ غَنَمٍ أَوْ حَرْثٍ أَوْ صَيْدٍ وَقَالَ أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلْبَ صَيْدٍ أَوْ مَاشِيَةٍ

معاذ بن فضالہ، ہشام، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے کتا پالا، تو روزانہ اس کے عمل سے ایک ایک قیراط ثواب میں سے کمی ہوتی رہتی ہے، مگر یہ کہ کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کیلئے ہو، اور ابن سیرین اور ابوصالح نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، مگر بکریوں کھیتی یا شکار کے لئے۔ اور ابوحازم نے بواسطہ ابوہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا شکار کیلئے یا جانور کی حفاظت کے لئے ہو۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "Whoever keeps a dog, one Qirat of the reward of his good deeds is deducted daily, unless the dog is used for guarding a farm or cattle." Abu Huraira (in another narration) said from the Prophet, "unless it is used for guarding sheep or farms, or for hunting." Narrated Abu Hazim from Abu Huraira: The Prophet said, "A dog for guarding cattle or for hunting."

یہ حدیث شیئر کریں