صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ مساقات کا بیان ۔ حدیث 2255

جس شخص نے اپنے ملک میں کنواں کھودا اور اس میں کوئی گر کر مر جائے تو تاوان نہیں ہے ۔

راوی: محمود , عبیداللہ , اسرائیل , ابوحصین , ابوصالح ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَی عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْعَجْمَائُ جُبَارٌ وَفِي الرِّکَازِ الْخُمْسُ

محمود، عبیداللہ ، اسرائیل، ابوحصین، ابوصالح ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کان کھودنے میں مر جائے تو تاوان نہیں، اور کنواں کھودنے میں کوئی مر جائے تو معاف ہے، اور جانور سے مر جائے تو کوئی تاوان نہیں اور رکاز میں پانچواں حصہ ہے۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "No bloodmoney will be charged if somebody dies in a mine or in a well or is killed by an animal; and if somebody finds a treasure in his land he has to give one-fifth of it to the Government."

یہ حدیث شیئر کریں