صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ قرض لینے اور قرض ادا کرنے کا بیان ۔ ۔ حدیث 2286

قرضوں کے ادا کرنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ لوگوں کی امانتیں ان کے مالکوں کو دیدو اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کر و، تو انصاف کے ساتھ کرو، اللہ تمہیں جو نصیحت کرتا ہے وہ اچھی ہے، بے شک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے ۔

راوی: احمد بن شبیب بن سعید , شبیب بن سعید , یونس , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ يُونُسَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ کَانَ لِي مِثْلُ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا يَسُرُّنِي أَنْ لَا يَمُرَّ عَلَيَّ ثَلَاثٌ وَعِنْدِي مِنْهُ شَيْئٌ إِلَّا شَيْئٌ أُرْصِدُهُ لِدَيْنٍ رَوَاهُ صَالِحٌ وَعُقَيْلٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ

احمد بن شبیب بن سعید، شبیب بن سعید، یونس، ابن شہا ب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر میرے پاس احد برابر سونا ہوتا تو بھی مجھے اچھا نہ لگتا کہ مجھ پر تین دن گزر جائیں اس حال میں کہ اس میں سے کچھ بھی میرے پاس رہے، سوائے اس چیز کے جو میں قرض ادا کرنے کے لئے رکھوں صالح اور عقیل نے بھی زہری سے اس حدیث کو روایت کیا ہے۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "If I had gold equal to the mountain of Uhud, it would not please me that it should remain with me for more than three days, except an amount which I would keep for repaying debts."

یہ حدیث شیئر کریں