صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان ۔ حدیث 2325

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب إِذَا وَجَدَ خَشَبَةً فِي الْبَحْرِ أَوْ سَوْطًا أَوْ نَحْوَهُ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَكَرَ رَجُلًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ فَخَرَجَ يَنْظُرُ لَعَلَّ مَرْكَبًا قَدْ جَاءَ بِمَالِهِ فَإِذَا هُوَ بِالْخَشَبَةِ فَأَخَذَهَا لِأَهْلِهِ حَطَبًا فَلَمَّا نَشَرَهَا وَجَدَ الْمَالَ وَالصَّحِيفَةَ

دریا میں لکڑی یا کوڑا وغیرہ پانے کا بیان اور لیث نے کہا کہ مجھ سے جعفر بن ربیعہ نے بواسطہ عبدالرحمن بن ہرمز ، ابو ہریرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے آپ نے بنی اسرائیل کے ایک شخص کا تذکرہ کیا اور پوری حدیث بیان کی وہ آدمی باہر نکلا کہ شاید کوئی جہاز اس کا مال لے کر آیا ہو اس کی نظر ایک لکڑی پر پڑی اس نے ایندھن کی غرض سے اپنے گھر کے لئے لے لیا جب اس نے اس کو چیرا تو اس میں اپنا مال اور ایک خط پایا ۔

یہ حدیث شیئر کریں