صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ مکاتب کرنے کا بیان۔ ۔ حدیث 2458

مکاتب کی بیع کا بیان جب کہ وہ راضی ہو جائے ابن عمر نے فرمایا کہ وہ غلام ہے جب تک کہ اس پر کچھ بھی باقی ہے اور زید بن ثابت نے کہا کہ جب تک ایک درہم بھی اس کے ذمہ باقی ہو ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا جب تک کہ اس کے ذمہ کچھ باقی ہے جینے مرنے اور قصور میں غلام ہی تصور کیا جائے گا۔

راوی: عبداللہ بن یوسف مالک یحیی بن سعید عمروہ بنت عبدالرحمن

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ بَرِيرَةَ جَائَتْ تَسْتَعِينُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقَالَتْ لَهَا إِنْ أَحَبَّ أَهْلُکِ أَنْ أَصُبَّ لَهُمْ ثَمَنَکِ صَبَّةً وَاحِدَةً فَأُعْتِقَکِ فَعَلْتُ فَذَکَرَتْ بَرِيرَةُ ذَلِکَ لِأَهْلِهَا فَقَالُوا لَا إِلَّا أَنْ يَکُونَ وَلَاؤُکِ لَنَا قَالَ مَالِکٌ قَالَ يَحْيَی فَزَعَمَتْ عَمْرَةُ أَنَّ عَائِشَةَ ذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ

عبداللہ بن یوسف مالک یحیی بن سعید عمروہ بنت عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس بریرہ کتابت کی رقم کی ادائیگی میں مدد مانگنے آئیں تو انہوں نے کہا کہ اگر تمہارے مالک پسند کریں تو میں ان کو تیری قیمت یک مشت دے دوں اور تجھے آزاد کردوں بریرہ نے اپنے مالکوں سے جا کر بیان کیا تو ان لوگوں نے کہا ہم نہیں بیچتے ہیں مگر اس شرط پر کہ تیری ولاء ہم لیں گے مالک نے یحیی کا قول بیان کیا عمرہ نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ ماجرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو خرید لو اور آزاد کردو اس لئے کہ ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے۔

Narrated Amra bint 'AbdurRahman:
Buraira went to Aisha, the mother of the faithful believers to seek her help in her emancipation Aisha said to her, "If your masters agree, I will pay them your price in a lump sum and manumit you." Buraira mentioned that offer to her masters but they refused to sell her unless the Wala' was for them. 'Aisha told Allah's Apostle about it. He said, "Buy and manumit her as the Wala' is for the liberator."

یہ حدیث شیئر کریں