صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ ہبہ کرنے کا بیان ۔ حدیث 2465

اس شخص کا بیان جو پانی طلب کرے اور سہل نے بیان کیا کہ مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے پانی پلاؤ۔

راوی: خالد بن مخلد سلیمان بن بلال ابوطوالہ عبداللہ بن عبدالرحمن انس

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو طُوَالَةَ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَارِنَا هَذِهِ فَاسْتَسْقَی فَحَلَبْنَا لَهُ شَاةً لَنَا ثُمَّ شُبْتُهُ مِنْ مَائِ بِئْرِنَا هَذِهِ فَأَعْطَيْتُهُ وَأَبُو بَکْرٍ عَنْ يَسَارِهِ وَعُمَرُ تُجَاهَهُ وَأَعْرَابِيٌّ عَنْ يَمِينِهِ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ عُمَرُ هَذَا أَبُو بَکْرٍ فَأَعْطَی الْأَعْرَابِيَّ فَضْلَهُ ثُمَّ قَالَ الْأَيْمَنُونَ الْأَيْمَنُونَ الْأَيْمَنُونَ قَالَ أَنَسٌ فَهِيَ سُنَّةٌ فَهِيَ سُنَّةٌ فَهِيَ سُنَّةٌ

خالد بن مخلد سلیمان بن بلال ابوطوالہ عبداللہ بن عبدالرحمن حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف لائے اور پانی مانگا تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک بکری کا دودھ دوہا پھر اس کو اپنے اس کنویں کے پانی میں ملایا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بائیں ہاتھ کی طرف اور عمر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے تھے ایک اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھا ہوا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پی کر فارغ ہوئے تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں ان کو دے دیجئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس اعرابی کو اپنا بچا ہوا دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دائیں طرف والے دائیں طرف والے ہیں خوب سن لو کہ دائیں طرف والے کو دو انس نے کہا اس لئے کہ یہی سنت ہے تین بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔

Narrated Anas:
Once Allah's Apostle visited us in this house of ours and asked for something to drink. We milked one of our sheep and mixed it with water from this well of ours and gave it to him. Abu Bakr was sitting on his left side and 'Umar in front of him and a bedouin on his right side. When Allah's Apostle finished, 'Umar said to Allah's Apostle "Here is Abu Bakr." But Allah's Apostle gave the remaining milk to the bedouin and said twice, "The (persons on the) right side! So, start from the right side." Anas added, "It is a Sunna (the Prophet's traditions)" and repeated it thrice.

یہ حدیث شیئر کریں