صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان۔ ۔ حدیث 247

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب دَفْعِ السِّوَاكِ إِلَى الْأَكْبَرِ وَقَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرَانِي أَتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ فَجَاءَنِي رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ الْآخَرِ فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الْأَصْغَرَ مِنْهُمَا فَقِيلَ لِي كَبِّرْ فَدَفَعْتُهُ إِلَى الْأَكْبَرِ مِنْهُمَا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ اخْتَصَرَهُ نُعَيْمٌ عَنْ ابْن الْمُبَارَكِ عَنْ أُسَامَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ

مسواک کا بڑے شخص کو دینے کا بیان، اور عفان نے کہا کہ ہم سے صخر بن جوہریہ نے بروایت نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک مسواک سے مسواک کررہا ہوں ، پھر اتنے میں دیکھا کہ میرے پاس دو شخص آئے، ایک ان میں سے دوسرے سے بڑا تھا۔ میں نے ان میں سے چھوٹے کو مسواک دے دی تو مجھ سے کہا گیا کہ بڑے کو دے دیجیے میں نے وہ مسواک ان میں سے بڑے کو دے دی۔

یہ حدیث شیئر کریں