صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ ہبہ کرنے کا بیان ۔ حدیث 2527

اگر کوئی شخص کسی کو گھوڑا سواری کے لئے دے تو وہ عمریٰ اور صدقہ کی طرح ہے اور بعض لوگوں نے کہا کہ اس کو اس میں رجوع کا اختیار ہے۔

راوی: حمیدی سفیان مالک زید بن اسلم , اسلم عمر

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ مَالِکًا يَسْأَلُ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَمَلْتُ عَلَی فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَرَأَيْتُهُ يُبَاعُ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَشْتَرِهِ وَلَا تَعُدْ فِي صَدَقَتِکَ

حمیدی سفیان مالک زید بن اسلم ، اسلم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں دیا میں نے دیکھا کہ اسے فروخت کیا جا رہا ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہ تو اس کو خریدو اور نہ اپنا صدقہ واپس لو۔

Narrated 'Umar bin Al-Khatab:
Once I gave a horse (for riding) in Allah's Cause. Later I saw it being sold. I asked Allah's Apostle (whether I could buy it). He said, "Don't buy it, for you should not get back what you have given in charity."

یہ حدیث شیئر کریں