صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غسل کے بارے بیان ۔ حدیث 253

صاع وغیرہ سے غسل کرن کا بیانے۔

راوی: عبداللہ بن محمد , یحیی بن آدم , زہیر , ابی اسحاق , ابوجعفر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَنَّهُ کَانَ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ وَأَبُوهُ وَعِنْدَهُ قَوْمٌ فَسَأَلُوهُ عَنْ الْغُسْلِ فَقَالَ يَکْفِيکَ صَاعٌ فَقَالَ رَجُلٌ مَا يَکْفِينِي فَقَالَ جَابِرٌ کَانَ يَکْفِي مَنْ هُوَ أَوْفَی مِنْکَ شَعَرًا وَخَيْرٌ مِنْکَ ثُمَّ أَمَّنَا فِي ثَوْبٍ

عبداللہ بن محمد، یحیی بن آدم، زہیر، ابی اسحاق، ابوجعفر فرماتے ہیں کہ میں اور میرے والد، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تھے اور ان کے پاس کچھ لوگ (اور بھی) تھے، انہوں نے ان سے غسل کی بابت پوچھا کہ کس قدر پانی سے کیا جائے؟ انہوں نے ان سے کہا کہ ایک صاع پانی تجھے کافی ہے، ایک شخص بولا کہ مجھے کافی نہیں ہے، تو جابر نے کہا کہ (صاع پانی) اس شخص کو کافی ہوجاتا تھا، جس کے بال تجھ سے زیادہ تھے اور جو (ہر بات میں) تجھ سے اچھے تھے (مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں) پھر جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صرف ایک کپڑا پہن کر ہماری امامت کی۔

Narrated Abu Ja'far: While I and my father were with Jabir bin 'Abdullah, some People asked him about taking a bath He replied, "A Sa' of water is sufficient for you." A man said, "A Sa' is not sufficient for me." Jabir said, "A Sa was sufficient for one who had more hair than you and was better than you (meaning the Prophet)." And then Jabir (put on) his garment and led the prayer.

یہ حدیث شیئر کریں