صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 2544

جھوٹی گواہی کے متعلق جو روایتیں بیان کی گئی ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور جو لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور گواہی چھپانے کا بیان اللہ تعالیٰ کا قول اور نہ شہادت کو چھپاؤ جس نے اس کو چھپایا تو اس کا قلب گناہ گار ہے اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے اور فرمایا کہ اپنی زبانوں کو شہادت میں پیچیدہ کروگے۔

راوی: عبداللہ بن منیر وہب بن جریر و عبدالملک بن ابراہیم شعبہ عبیداللہ بن ابی بکر بن انس انس

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ وَهْبَ بْنَ جَرِيرٍ وَعَبْدَ الْمَلِکِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْکَبَائِرِ قَالَ الْإِشْرَاکُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ وَقَتْلُ النَّفْسِ وَشَهَادَةُ الزُّورِ تَابَعَهُ غُنْدَرٌ وَأَبُو عَامِرٍ وَبَهْزٌ وَعَبْدُ الصَّمَدِ عَنْ شُعْبَةَ

عبداللہ بن منیر وہب بن جریر و عبدالملک بن ابراہیم شعبہ عبیداللہ بن ابی بکر بن انس حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کبائر کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا اور والدین کی نافرمانی کرنا کسی آدمی کا قتل کرنا جھوٹی گواہی دینا غندر ابوعامر بہز اور عبدالصمد نے بھی شعبہ سے اس کی متابعت میں روایت کی ہے۔

Narrated Anas:
The Prophet was asked about the great sins He said, "They are:–
(1 ) To join others in worship with Allah,
(2) To be undutiful to one's parents.
(3) To kill a person (which Allah has forbidden to kill) (i.e. to commit the crime of murdering).
(4) And to give a false witness."

یہ حدیث شیئر کریں