صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 2555

بچوں کے بالغ ہونے اور ان کی شہادت کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جب تم میں سے بچے احتلام کو پہنچ جائیں تو وہ اجازت لیں اور مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں محتلم ہوا جب کہ میری عمر بارہ سال تھی اور عورتوں کا بالغ ہونا حیض سے ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور جو عورتیں حیض سے نا امید ہوگئی ہوں ۔ ان یضعن حملھن تک اور حسن بن صالح نے کہا کہ میں نے اپنی پڑوسن کو دیکھا کہ وہ اکیس سال کی عمر میں دادی یا نانی ہوگئی تھی۔

راوی: عبیداللہ بن سعید ابواسامہ عبیداللہ نافع ابن عمر

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرَضَهُ يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً فَلَمْ يُجِزْنِي ثُمَّ عَرَضَنِي يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَأَجَازَنِي قَالَ نَافِعٌ فَقَدِمْتُ عَلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ خَلِيفَةٌ فَحَدَّثْتُهُ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ إِنَّ هَذَا لَحَدٌّ بَيْنَ الصَّغِيرِ وَالْکَبِيرِ وَکَتَبَ إِلَی عُمَّالِهِ أَنْ يَفْرِضُوا لِمَنْ بَلَغَ خَمْسَ عَشْرَةَ

عبیداللہ بن سعید ابواسامہ عبیداللہ نافع ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے احد کے دن پیش ہوئے اس وقت ان کی عمر چودہ سال تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اجازت نہیں دی پھر میں خندق کے دن پیش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اجازت دے دی اس وقت میری عمر پندرہ سال کی تھی نافع نے کہا کہ میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس آیا جب کہ وہ خلیفہ تھے اور میں نے ان سے یہ حدیث بیان کی تو کہا یہ نابالغ اور بالغ کے درمیان حد ہے اور اپنے عاملوں کو لکھ کر بھیجا کہ جس کی عمر پندرہ سال ہو اس کا حصہ لشکر میں مقرر کریں۔

Narrated Ibn 'Umar:
Allah's Apostle called me to present myself in front of him or the eve of the battle of Uhud, while I was fourteen years of age at that time, and he did not allow me to take part in that battle, but he called me in front of him on the eve of the battle of the Trench when I was fifteen years old, and he allowed me (to join the battle)." Nafi' said, "I went to 'Umar bin 'Abdul Aziz who was Caliph at that time and related the above narration to him, He said, "This age (fifteen) is the limit between childhood and manhood," and wrote to his governors to give salaries to those who reached the age of fifteen.

یہ حدیث شیئر کریں