صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غسل کے بارے بیان ۔ حدیث 258

اعضا کو غسل میں ایک بار دھونے کا بیان

راوی: موسی بن اسماعیل , عبدالواحد , اعمش , سالم بن ابی الجعد , کر یب

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَتْ مَيْمُونَةُ وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَائً لِلْغُسْلِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَی شِمَالِهِ فَغَسَلَ مَذَاکِيرَهُ ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی جَسَدِهِ ثُمَّ تَحَوَّلَ مِنْ مَکَانِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ

موسی بن اسماعیل، عبدالواحد، اعمش، سالم بن ابی الجعد، کر یب (ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے آزاد کردہ غلام) ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے لئے پانی رکھ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ دو مرتبہ یا تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے بائیں ہاتھ پر پانی گرا کر اپنے خاص مقامات کو دھویا، پھر اپنا ہاتھ زمین میں رگڑ کر دھویا، اس کے بعد کلی کی اور ناک میں پانی لیا اور منہ اور دونوں ہاتھ دھوئے، پھر اپنے بدن پر پانی بہایا، پھر اپنے (اس) مقام سے ہٹ گئے اور دونوں پیروں کو دھو ڈالا۔

Narrated Maimuna: I placed water for the bath of the Prophet. He washed his hands twice or thrice and then poured water on his left hand and washed his private parts. He rubbed his hands over the earth (and cleaned them), rinsed his mouth, washed his nose by putting water in it and blowing it out, washed his face and both forearms and then poured water over his body. Then he withdrew from that place and washed his feet.

یہ حدیث شیئر کریں