صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ شرطوں کا بیان ۔ حدیث 2605

عقد نکاح کے وقت مہر میں شرط لگانے کا بیان حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ حق کی قطعیت شرطوں کو پورا کرنے کے وقت ہوتی ہے اور تم کو وہی ملے گا جس کی تم نے شرط کی ہو اور مسور نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ایک داماد کا ذکر کیا اور ان کی دامادی کی تعریف کی کہ اس کا حق اچھی طرح ادا کیا مجھ سے بات کی تو سچ کر دکھایا اور مجھ سے وعدہ کیا تو پورا کیا۔

راوی: عبداللہ بن یوسف لیث یزید بن ابی حبیب ابوالخیر عقبہ بن عامر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَقُّ الشُّرُوطِ أَنْ تُوفُوا بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ

عبداللہ بن یوسف لیث یزید بن ابی حبیب ابوالخیر عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شرطیں سب سے زیادہ پوری کئے جانے کی مستحق ہیں جن کے ذریعہ عورتوں کی شرمگاہوں کو حلال سمجھا گیا۔

Narrated Uqba bin Amir:
Allah's Apostle said, "From among all the conditions which you have to fulfill, the conditions which make it legal for you to have sexual relations (i.e. the marriage contract) have the greatest right to be fulfilled."

یہ حدیث شیئر کریں