صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 349

نماز میں تہبند کا پشت پر باندھنے کا بیان اور ابو عازم نے سہل بن سعد سے روایت کیا ہے کہ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تہبندوں کو اپنے شانوں پر باندھ کر نماز پڑھی تھی

راوی: احمد بن یونس , عاصم بن محمد , واقد بن محمد , محمد بن منکدر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي وَاقِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ صَلَّی جَابِرٌ فِي إِزَارٍ قَدْ عَقَدَهُ مِنْ قِبَلِ قَفَاهُ وَثِيَابُهُ مَوْضُوعَةٌ عَلَی الْمِشْجَبِ قَالَ لَهُ قَائِلٌ تُصَلِّي فِي إِزَارٍ وَاحِدٍ فَقَالَ إِنَّمَا صَنَعْتُ ذَلِکَ لِيَرَانِي أَحْمَقُ مِثْلُکَ وَأَيُّنَا کَانَ لَهُ ثَوْبَانِ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

احمد بن یونس، عاصم بن محمد، واقد بن محمد، محمد بن منکدر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) جابر نے ایسے تہبند میں جس کو انہوں نے اپنی پشت کی طرف باندھا تھا، نماز پڑھی، باوجود یہ کہ ان کے کپڑے کھو نٹی پر رکھے تھے، ان سے ایک کہنے والے نے کہا کہ آپ ایک ازار میں نماز پڑھتے ہیں انہوں نے کہا میں نے یہ اس واسطے کیا کہ تیرے جیسا احمق مجھے دیکھے، اور تو اتنا بھی نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے نہ تھے۔

Narrated Muhammad bin Al-Munkadir: Once Jabir prayed with his Izar tied to his back while his clothes were lying beside him on a wooden peg. Somebody asked him, "Do you offer your prayer in a single Izar?" He replied, "I did so to show it to a fool like you. Had anyone of us two garments in the life-time of the Prophet?"

یہ حدیث شیئر کریں