صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 353

صرف ایک کپڑے کو لپیٹ کر نماز پڑھنے کا بیان اور زہری نے اپنی حدیث میں بیان کیا ہے کہ ملتحف کے معنی متوشح کے ہیں اور متوشح وہ شخص ہے جو چادر کے دونوں سرے اپنے مونڈھوں پر ڈال لے اور یہی اشتمال علی منکبیہ ( کا مطلب) ہے اور ام ہانی نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ایک کپڑے سے التحاف کیا، جس کے دونوں سرے دونوں مونڈھوں پر ڈال لئے

راوی: عبید بن اسمعیل , ابواسامہ , ہشام , عروہ , عمرو بن ابی سلمہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُشْتَمِلًا بِهِ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ وَاضِعًا طَرَفَيْهِ عَلَی عَاتِقَيْهِ

عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشا م، عروہ، عمرو بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہیں کہ میں نے ام سلمہ کے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ اس کا اشتمال کئے ہوئے تھے، یعنی اس کے دونوں سرے اپنے دونوں شانوں پر ڈالے ہوئے تھے۔

Narrated 'Umar bin Abi Salama: In the house of Um-Salama I saw Allah's Apostle offering prayers, wrapped in a single garment around his body with its ends crossed round his shoulders.

یہ حدیث شیئر کریں