صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 510

نماز کے بے وقت پڑھنے کا بیان

راوی: عمر بن زرارہ , عبدالوحد بن واصل , ابوعبیدہ , حداد , عبدالعزیز کے بھائی , عثمان بن ابی رواد , زہری

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ أَخِي عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَقُولُ دَخَلْتُ عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ بِدِمَشْقَ وَهُوَ يَبْکِي فَقُلْتُ مَا يُبْکِيکَ فَقَالَ لَا أَعْرِفُ شَيْئًا مِمَّا أَدْرَکْتُ إِلَّا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَهَذِهِ الصَّلَاةُ قَدْ ضُيِّعَتْ وَقَالَ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ الْبُرْسَانِيُّ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ نَحْوَهُ

عمر بن زرارہ، عبدالوحد بن واصل، ابوعبیدہ، حداد، عبدالعزیز کے بھائی، عثمان بن ابی رواد، زہری روایت کرتے ہیں کہ میں دمشق میں انس بن مالک کے پاس گیا، وہ رو رہے تھے، میں نے کہا (خیر ہے) آپ کیوں رو رہے ہیں؟ فرمایا کہ جو باتیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دیکھی ہیں، اب ان میں سے کوئی بات (بھی) نہیں پاتا، صرف ایک نماز ہے، (لیکن اگر دیکھا جائے) تو وہ بھی ضائع ہو چکی ہے اور بکر بن خلف نے کہا کہ مجھ سے محمد بن بکر برسانی نے بیان کیا کہ مجھ سے عثمان بن ابی رواد نے اسی طرح بیان کیا۔

Narrated Az-Zuhri that he visited Anas bin Malik at Damascus and found him weeping and asked him why he was weeping. He replied, "I do not know anything which I used to know during the life-time of Allah's Apostle except this prayer which is being lost (not offered as it should be)."

یہ حدیث شیئر کریں