صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 8

ان امور کا بیان جو ایمان میں داخل ہیں، اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ یہ نیکی نہیں ہے کہ تم اپنے چہروں کو مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو، بلکہ نیکی وہ ہے جو اللہ پر ایمان لائے المتقون تک (اور) یقیناً ایماندار کامیاب ہوں گے الآیۃ

راوی: عبداللہ بن محمد جعفی , ابوعامر عقدی , سلیمان بن بلال , عبداللہ بن دینار , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً وَالْحَيَائُ شُعْبَةٌ مِنْ الْإِيمَانِ

عبداللہ بن محمد جعفی، ابوعامر عقدی، سلیمان بن بلال، عبداللہ بن دینار، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں، اور حیاء (بھی) ایمان کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "Faith (Belief) consists of more than sixty branches (i.e. parts). And Haya (This term "Haya" covers a large number of concepts which are to be taken together; amongst them are self respect, modesty, bashfulness, and scruple, etc.) is a part of faith."

یہ حدیث شیئر کریں