صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 851

نماز جمعہ کیلئے تیل لگانے کا بیان

راوی: ابراہیم بن موسیٰ , ہشام , ابن جریج , ابراہیم بن میسرہ , طاس , ابن عباس

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ ذَکَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَيَمَسُّ طِيبًا أَوْ دُهْنًا إِنْ کَانَ عِنْدَ أَهْلِهِ فَقَالَ لَا أَعْلَمُهُ

ابراہیم بن موسی، ہشام، ابن جریج، ابراہیم بن میسرہ، طاس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے متعلق روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول جمعہ کے دن غسل کے متعلق بیان فرمایا: تو میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا کہ کیا وہ خوشبو یا تیل لگائے اگر اس کے گھر والوں کے پاس ہو، تو انہوں نے جواب دیا کہ میں یہ نہیں جانتا۔

Narrated Tawus: Ibn 'Abbas mentioned the statement of the Prophet regarding the taking of a bath on Friday and then I asked him whether the Prophet (p.b.u.h) had ordered perfume or (hair) oil to be used if they could be found in one's house. He (Ibn 'Abbas) replied that he did not know about it.

یہ حدیث شیئر کریں