صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز خوف کا بیان ۔ حدیث 908

نماز خوف میں ایک دوسرے کی نگرانی کرنے کا بیان

راوی: حیوۃ بن شریح , محمد بن حرب , زبیدی , زہری , عبیداللہ بن عتبہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ فَکَبَّرَ وَکَبَّرُوا مَعَهُ وَرَکَعَ وَرَکَعَ نَاسٌ مِنْهُمْ مَعَهُ ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا مَعَهُ ثُمَّ قَامَ لِلثَّانِيَةِ فَقَامَ الَّذِينَ سَجَدُوا وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ وَأَتَتْ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَی فَرَکَعُوا وَسَجَدُوا مَعَهُ وَالنَّاسُ کُلُّهُمْ فِي صَلَاةٍ وَلَکِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا

حیوۃ بن شریح، محمد بن حرب، زبیدی، زہری، عبیداللہ بن عتبہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور لوگ بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی تو لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تکبیر کہی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا تو لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رکوع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا تو لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا، پھر دوسری رکعت کیلئے کھڑے ہوئے تو جن لوگوں نے سجدہ کیا تھا، وہ کھڑے ہوئے اور اپنے بھائیوں کی نگرانی کی، اور ایک دوسری جماعت آئی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رکوع اور سجدے کئے اور سب لوگ نماز ہی میں تھے، لیکن ایک دوسرے کی نگرانی کر رہے تھے۔

Narrated Ibn Abbas: Once the Prophet (p.b.u.h) led the fear prayer and the people stood behind him. He said Takbir (Allahu-Akbar) and the people said the same. He bowed and some of them bowed. Then he prostrated and they also prostrated. Then he stood for the second Raka and those who had prayed the first Raka left and guarded their brothers. The second party joined him and performed bowing and prostration with him. All the people were in prayer but they were guarding one another during the prayer.

یہ حدیث شیئر کریں