صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1654

غیر المغضوب علیھم ولا الضالین کی تفسیر کا بیان

راوی: عبداللہ بن یوسف امام مالک سمی ابوصالح ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَالَ الْإِمَامُ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فَقُولُوا آمِينَ فَمَنْ وَافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ الْمَلَائِکَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

عبداللہ بن یوسف امام مالک سمی ابوصالح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ جب امام غیر المغضوب علیھم ولا الضالین کہے، تو تم کو آمین کہنا چاہئے، جس کا آمین فرشتوں کے آمین سے مل جائے گا، اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "When the Imam says: 'Ghair-il-Maghdubi 'Alaihim Walad-Dallin (i.e. not the path of those who earn Your Anger, nor the path of those who went astray (1.7)), then you must say, 'Ameen', for if one's utterance of 'Ameen' coincides with that of the angels, then his past sins will be forgiven."

یہ حدیث شیئر کریں