صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن ۔ حدیث 2216

نزول وحی کی کیفیت اور سب سے پہلے کیا نازل ہوا؟ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا مہیمن بمعنے امین ہے۔ یعنی قرآن اپنے سے پہلی کتابوں کی حفاظت کرنے والا ہے۔

راوی: موسیٰ بن اسماعیل , معتمر , معتمر کے والد , ابوعثمان

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ أُنْبِئْتُ أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَجَعَلَ يَتَحَدَّثُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّ سَلَمَةَ مَنْ هَذَا أَوْ کَمَا قَالَ قَالَتْ هَذَا دِحْيَةُ فَلَمَّا قَامَ قَالَتْ وَاللَّهِ مَا حَسِبْتُهُ إِلَّا إِيَّاهُ حَتَّی سَمِعْتُ خُطْبَةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْبِرُ خَبَرَ جِبْرِيلَ أَوْ کَمَا قَالَ قَالَ أَبِي قُلْتُ لِأَبِي عُثْمَانَ مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا قَالَ مِنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ

موسی بن اسماعیل، معتمر، معتمر کے والد، ابوعثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھے خبر دی گئی کہ جبرائیل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے اس وقت آپ کے پاس ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی تھیں وہ گفتگو کرنے لگے نبی صلی اللہ علیہ سلم نے ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کہ یہ کون ہے؟ یا اسی طرح آپ نے کچھ فرمایا ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا یہ دحیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں جب جبرائیل علیہ السلام کھڑے ہوئے ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ میں ان کو دحیہ ہی خیال کرتی رہی حتیٰ کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ سنا کہ آپ جبرائیل کی خبر دے رہے ہیں یا اسی طرح آپ نے کچھ فرمایا معتمر کا بیان ہے کہ میرے والد نے کہا میں نے ابوعثمان سے پوچھا کہ آپ نے یہ حدیث کس سے سنی؟ انہوں نے کہا اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے۔

Narrated Abu 'Uthman:
I was informed that Gabriel came to the Prophet while Um Salama was with him. Gabriel started talking (to the Prophet). Then the Prophet asked Um Salama, "Who is this?" She replied, "He is Dihya (al-Kalbi)." When Gabriel had left, Um Salama said, "By Allah, I did not take him for anybody other than him (i.e. Dihya) till I heard the sermon of the Prophet wherein he informed about the news of Gabriel." The subnarrator asked Abu 'Uthman: From whom have you heard that? Abu 'Uthman said: From Usama bin Zaid.

یہ حدیث شیئر کریں