صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 1185

پیدل چلنے والے کا بیٹھے ہوئے کو سلام کرنا۔

راوی: اسحاق بن ابراہیم روح بن عبادہ ابن جریج زیاد ثابت (عبدالرحمن بن زید کے آزاد کردہ غلام) ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي زِيَادٌ أَنَّ ثَابِتًا أَخْبَرَهُ وَهُوَ مَوْلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يُسَلِّمُ الرَّاکِبُ عَلَی الْمَاشِي وَالْمَاشِي عَلَی الْقَاعِدِ وَالْقَلِيلُ عَلَی الْکَثِيرِ

اسحاق بن ابراہیم، روح بن عبادہ، ابن جریج، زیاد، ثابت (عبدالرحمن بن زید کے آزاد کردہ غلام) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سوار پیدل چلنے والے اور چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور کم (تعداد) زیادہ (تعداد) کو سلام کرے۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "The riding person should greet the walking one, and the walking one should greet the sitting one, and the small number of persons should greet the large number of persons."

یہ حدیث شیئر کریں