صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 1187

سلام کا رائج کرنا۔

راوی: قتیبہ جریر شیبانی اشعث بن ابی الشعثاء معاویہ بن سوید بن مقرن براء بن عازب

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَائِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَنَصْرِ الضَّعِيفِ وَعَوْنِ الْمَظْلُومِ وَإِفْشَائِ السَّلَامِ وَإِبْرَارِ الْمُقْسِمِ وَنَهَی عَنْ الشُّرْبِ فِي الْفِضَّةِ وَنَهَانَا عَنْ تَخَتُّمِ الذَّهَبِ وَعَنْ رُکُوبِ الْمَيَاثِرِ وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَالْقَسِّيِّ وَالْإِسْتَبْرَقِ

قتیبہ جریر شیبانی اشعث بن ابی الشعثاء معاویہ بن سوید بن مقرن حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سات باتوں کا حکم دیا مریض کی عیادت کرنا جنازے کے پیچھے چلنا چھینکنے والے کا جواب دینا کمزور کی مدد کرنا مظلوم کی حمایت کرنا سلام کا رائج کرنا اور قسم پوری کرنا اور منع کیا چاندی کے برتن میں پینے سے اور منع کیا سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور میاثر پر سوار ہونے اور ریشم کے پہننے سے اور دیباج و قسی اور استبرق پہننے سے منع فرمایا۔

Narrated Al-Bara' bin 'Azib:
Allah's Apostle ordered us to do seven (things): to visit the sick, to follow the funeral processions, to say Tashmit to a sneezer, to help the weak, to help the oppressed ones, to propagate As-Salam (greeting), and to help others to fulfill their oaths (if it is not sinful). He forbade us to drink from silver utensils, to wear gold rings, to ride on silken saddles, to wear silk clothes, Dibaj (thick silk cloth), Qassiy and Istabraq (two kinds of silk). (See Hadith No. 539, Vol. 7)

یہ حدیث شیئر کریں