صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1254

اللہ تعالیٰ کا قول کہ تم مجھے سے دعا کرو میں قبول کروں گا، بے شک جو لوگ میری عبادت سے اعراض کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے اور اس امر کا بیان کہ ہر نبی کی دعا قبول ہوتی ہے۔

راوی: اسماعیل , مالک , ابوالزناد , اعرج , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ يَدْعُو بِهَا وَأُرِيدُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي فِي الْآخِرَةِ

اسماعیل، مالک، ابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کی ایک دعا ہوتی ہے جو وہ کرتا ہے (اور وہ قبول ہوتی ہے) اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی دعا آخرت میں امت کی شفاعت کیلئے محفوظ رکھوں۔ اور مجھ سے خلیفہ نے بواسطہ معتمر اور ان کے والد، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی ﷺ سے روایت کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہر نبی نے اپنا اپنا مطلوب مانگ لیا یا یہ فرمایا کہ ہر نبی کی ایک دعا قبول ہوتی ہے، چنانچہ انہوں دعا کی اور مقبول بھی ہوگئ(لیکن) میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ کر لی ہے

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "For every prophet there is one (special invocation (that will not be rejected) with which he appeals (to Allah), and I want to keep such an invocation for interceding for my followers in the Hereafter." Narrated Anas:
that the Prophet said, "For every prophet there is an invocation that surely will be responded by Allah," (or said), "For every prophet there was an invocation with which he appealed to Allah, and his invocation was accepted (in his lifetime), but I kept my (this special) invocation to intercede for my followers on the Day of Resurrection."

یہ حدیث شیئر کریں