صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ حدود اور حدود سے بچنے کا بیان ۔ حدیث 1711

شراب پینے والے کو مارنے کے متعلق جو منقول ہے

راوی: حفص بن عمر , ہشام , قتادہ انس آن صلی اللہ علیہ وسلم ح آدم شعبہ قتا دہ انس بن مالک

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ وَجَلَدَ أَبُو بَکْرٍ أَرْبَعِينَ

حفص بن عمر، ہشام، قتادہ حضرت انس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آدم شعبہ قتادہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پینے والے کو چھڑیوں اور جوتیوں سے مارا ہے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے چالیس کوڑے لگائے ہیں

Narrated Anas bin Malik:
The Prophet beat a drunk with palm-leaf stalks and shoes. And Abu Bakr gave (such a sinner) forty lashes.

یہ حدیث شیئر کریں