صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ جبر کرنے کا بیان ۔ حدیث 1874

مجبور کا نکاح جائز نہیں اور تم اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاکدامن رہنا چاہیں اس لئے زنا پر مجبور نہ کرو کہ دنیاوی زندگی کا سامان تیار کرو اور جو شخص انہیں مجبور کرے تو اللہ تعالی ان کے مجبور کیے جانے کے بعد بخشنےوالا مہربان ہے

راوی: محمد بن یوسف , سفیان , ابن جریج , ابن ابی ملیکہ , ابوعمر ذکوان , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ أَبِي عَمْرٍو هُوَ ذَکْوَانُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يُسْتَأْمَرُ النِّسَائُ فِي أَبْضَاعِهِنَّ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ فَإِنَّ الْبِکْرَ تُسْتَأْمَرُ فَتَسْتَحْيِي فَتَسْکُتُ قَالَ سُکَاتُهَا إِذْنُهَا

محمد بن یوسف، سفیان، ابن جریج، ابن ابی ملیکہ، ابوعمر ذکوان، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا عورتوں سے ان کی شادی کے متعلق اجازت لی جائے، آپ نے فرمایا کہ ہاں، میں نے کہا کہ باکرہ سے اجازت لی جاتی ہے، تو وہ شرم محسوس کرتی ہے اور خاموش رہتی ہے آپ نے فرمایا کہ اس کی خاموشی اجازت ہے۔

Narrated 'Aisha:
I asked the Prophet, "O Allah's Apostle! Should the women be asked for their consent to their marriage?" He said, "Yes." I said, "A virgin, if asked, feels shy and keeps quiet." He said, "Her silence means her consent."

یہ حدیث شیئر کریں