صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ جبر کرنے کا بیان ۔ حدیث 1875

جب کسی شخص کو مجبور کیا جائے کہ وہ کسی کو غلام دیدے یا فروخت کردے تو جائز نہیں۔ اور بعض نے کہا اگرخریدار اس میں نظر مانے تو ان کے خیال میں جائز ہے اسی طرح اگر مدبر کو کیا (توجائز ہے)

راوی: ابوالنعمان , حماد بن زید , عمر بن دینار , جابر

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ دَبَّرَ مَمْلُوكًا لَهُ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ النَّحَّامِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَسَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ

ابوالنعمان، حماد بن زید، عمر بن دینار، حضرت جابر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ انصار میں سے ایک شخص نے اپنے غلام کو مدبر کیا اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی مال نہیں تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب یہ خبر ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اس کو مجھ سے کون خریدتا ہے نعیم بن نحام نے اس کو آٹھ سو درہم کے عوض میں خرید لیا، عمر کا بیان ہے کہ میں نے حاضر جابر کو کہتے ہوئے سنا وہ قبطی غلام تھا، پہلے ہی سال مر گیا۔

Narrated Jabir:
A man from the Ansar made his slave, a Mudabbar. And apart from that slave he did not have any other property. This news reached Allah's Apostle and he said, "Who will buy that slave from me?" So Nu'aim bin An-Nahham bought him for 800 Dirham. Jabir added: It was a coptic (Egyptian) slave who died that year.

یہ حدیث شیئر کریں