صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خواب کی تعبیر کا بیان ۔ حدیث 1909

نیک لوگوں کے خواب کا بیان اور اللہ کا قول کہ بے شک اللہ نے اپنے رسول کا خواب سچ کر دکھایا اور خدا نے چاہا تو تم مسجد حرام میں اپنے سر منڈوا کر اور بال کتروا کر اس طرح داخل ہوں گے کہ تمہیں خوف نہ ہوگا اللہ تعالی کو معلوم ہے جو تم نہیں جانتے اس نے اس سے پہلے ہی جلد ایک اور فتح کرادی

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , اسحق بن عبداللہ بن ابی طلحہ انس بن مالک

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ مِنْ الرَّجُلِ الصَّالِحِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْئًا مِنْ النُّبُوَّةِ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مرد صالح کا اچھا خواب نبوت کے چھیالیس اجزا میں سے ایک جزو ہے۔

Narrated Anas bin Malik:
Allah's Apostle said, "A good dream (that comes true) of a righteous man is one of forty-six parts of prophetism."

یہ حدیث شیئر کریں