صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خواب کی تعبیر کا بیان ۔ حدیث 1914

اچھا خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جز ہے

راوی: یحیی بن قزعہ , ابراہیم بن سعد , زہری , سعید بن مسیب ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْئًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَرَوَاهُ ثَابِتٌ وَحُمَيْدٌ وَإِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَشُعَيْبٌ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

یحیی بن قزعہ، ابراہیم بن سعد، زہری، سعید بن مسیب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مومن کا اچھا خواب نبوت کے چھیالیس اجزا میں سے ایک جز ہے، اس کو ثابت وحمید واسحاق بن عبداللہ وشعیب نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "The (good) dream of a faithful believer is a part of the forty-six parts of prophetism."

یہ حدیث شیئر کریں