صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ احکام کا بیان ۔ حدیث 2087

غلاموں کو قاضی بنانے اور ان کو عامل بنانے کا بیان

راوی: عثمان بن صالح , عبداللہ بن وہب , ابن جریج , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ قَالَ کَانَ سَالِمٌ مَوْلَی أَبِي حُذَيْفَةَ يَؤُمُّ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ وَأَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ قُبَائٍ فِيهِمْ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَأَبُو سَلَمَةَ وَزَيْدٌ وَعَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ

عثمان بن صالح ، عبداللہ بن وہب ، ابن جریج ، نافع ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ سالم (ابو حذ یفہ کے آزاد کردہ غلام) مہاجرین اولین کی امامت قبا میں کیا کرتے تھے اس حال میں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ موجود ہوتے تھے ان میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت ابوسلمہ اور حضرت زید اور حضرت عامر بن ربیعہ بھی ہوتے تھے۔

Narrated Ibn 'Umar:
Salim, the freed salve of Abu Hudhaifa used to lead in prayer the early Muhajirin (emigrants) and the companions of the Prophet in the Quba mosque. Among those (who used to pray behind him) were Abu Bakr, 'Umar, Abu Salama, and Amir bin Rabi'a.

یہ حدیث شیئر کریں