صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 240

اگر حیض والی عورت کو طلاق دی جائے تو یہ طلاق شمار ہوگی

راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , انس بن سیرین , ابن عمر

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ قَالَ طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَذَکَرَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِيُرَاجِعْهَا قُلْتُ تُحْتَسَبُ قَالَ فَمَهْ وَعَنْ قَتَادَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا قُلْتُ تُحْتَسَبُ قَالَ أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ حُسِبَتْ عَلَيَّ بِتَطْلِيقَةٍ

سلیمان بن حرب، شعبہ، انس بن سیرین، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ اپنی بیوی سے رجوع کرلے، میں نے کہا کیا وہ طلاق شمار ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیوں نہیں، اور قتادہ نے بواسطہ یونس، ابن جبیر، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو اس سے رجوع کا حکم دو، میں نے کہا وہ طلاق شمار کی جائے گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص عاجز ہو اور احمق ہوگیا ہو (تو کیا طلاق نہ ہوگی) اور ابومعمر، عبدالوارث، ایوب، سعید بن جبیر، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ پر ایک طلاق شمار کی گئی۔

Narrated Anas bin Sirin:
Ibn 'Umar said: "I divorced my wife while she was menstruating. 'Umar mentioned that to the Prophet . The Prophet said, (to my father), "Let your son take her back." I asked (Ibn 'Umar), "Is such a divorce counted (i.e. as one legal divorce)?" Ibn 'Umar said, "Of course." Narrated Yunus bin Jubair: Ibn 'Umar said, "The Prophet said to 'Umar, 'Order him (Ibn 'Umar) to take her back.' " I asked, "Is such a divorce counted (as one legal divorce)?" Ibn 'Umar said, "What do you think if someone becomes helpless and foolish?"Narrated Ibn 'Umar:
(Divorcing my wife during her menses) was counted as one legal divorce.

یہ حدیث شیئر کریں