صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ طلاق کا بیان۔ ۔ حدیث 278

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب الظِّهَارِ وَقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا إِلَى قَوْلِهِ فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا وَقَالَ لِي إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ شِهَابٍ عَنْ ظِهَارِ الْعَبْدِ فَقَالَ نَحْوَ ظِهَارِ الْحُرِّ قَالَ مَالِكٌ وَصِيَامُ الْعَبْدِ شَهْرَانِ وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ ظِهَارُ الْحُرِّ وَالْعَبْدِ مِنْ الْحُرَّةِ وَالْأَمَةِ سَوَاءٌ وَقَالَ عِكْرِمَةُ إِنْ ظَاهَرَ مِنْ أَمَتِهِ فَلَيْسَ بِشَيْءٍ إِنَّمَا الظِّهَارُ مِنْ النِّسَاءِ وَفِي الْعَرَبِيَّةِ لِمَا قَالُوا أَيْ فِيمَا قَالُوا وَفِي بَعْضِ مَا قَالُوا وَهَذَا أَوْلَى لِأَنَّ اللَّهَ لَمْ يَدُلَّ عَلَى الْمُنْكَرِ وَقَوْلِ الزُّورِ

ظہار کا بیان اور اللہ تعالی کا قول کہ اللہ تعالی نے اس عورت کی بات سن لی جو تجھ سے اپنے شوہر کے متعلق جھگڑتی ہے، آیت من لم یستطع فاطعام ستین مسکینا تک اور مجھ سے اسماعیل نے بیان کیا کہ مالک نے ابن شہاب سے غلام کے ظہار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ آزاد کے ظہار کی طرح ہے، مالک نے کہا کہ غلام دو ماہ روزے رکھے اور حسن نے کہا کہ آزاد مرد اور غلام کا آزاد عورت اور لونڈی سے ظہار کرنے میں حکم یکساں ہے، عکرمہ نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی لونڈی سے ظہار کرے تو کوئی بات نہیں ، اس لئے کہ ظہار بیوی سے ہوتاہے ، اور عربی زبان میں لماقالوا کے معنی فیما قالوا اور فی بعض ماقالوا ہے اور یہی زیادہ مناسب ہے، اس لئے کہ اللہ تعالی کسی بری بات اور جھوٹ کا حکم نہیں کرتا۔

یہ حدیث شیئر کریں