صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ عقیقہ کا بیان ۔ حدیث 450

عقیقہ کرکے بچے سے تکلیف دور کرنے کا بیان

راوی: ابوالنعمان , حماد بن زید , ایوب , محمد , سلمان بن عامر

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ وَقَالَ حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ وَقَتَادَةُ وَهِشَامٌ وَحَبِيبٌ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ سَلْمَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَاصِمٍ وَهِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ الرَّبَابِ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ سَلْمَانَ قَوْلَهُ وَقَالَ أَصْبَغُ أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ حَدَّثَنَا سَلْمَانُ بْنُ عَامِرٍ الضَّبِّيُّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَی

ابوالنعمان، حماد بن زید، ایوب، محمد، سلمان بن عامر کہتے ہیں کہ لڑکے کا عقیقہ کرنا چاہئے
اور حجاج نے بواسطہ حماد بیان کیا کہ ہم سے ایوب نے، قتادہ، ہشام اور حبیب اور ابن سیرین سے انہوں نے سلمان سے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور متعدد لوگوں نے بواسطہ عاصم وہشام، حفصہ بنت سیرین، رباب، سلیمان بن عامر ضبی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور اس کو یزید بن ابراہیم نے ابن سیرین سے انہوں نے سلمان کا قول نقل کیا ہے، اور اصبغ نے بواسطہ ابن وہب، جریر بن حازم، ایوب سختیانی، محمد بن سیرین، سلمان بن عامرضبی سے روایت کیا ہے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ لڑکے کا عقیقہ کرناضروری ہے، اس کی طرف سے خون بہاؤ اور اس سے تکلیف دور کرو۔

Narrated Salman bin 'Amir Ad-Dabbi:
I heard Allah's Apostle saying, "'Aqiqa is to be offered for a (newly born) boy, so slaughter (an animal) for him, and relieve him of his suffering." (Note: It has been quoted in Fateh-AL-Bari that the majority of the Religious Scholars agrees to the Hadith narrated in Sahih At-TlRMlZY that the Prophet was asked about Aqiqa and he ordered 2 sheep for a boy and one sheep for a girl and that is his tradition "SUNNA".)

یہ حدیث شیئر کریں