صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ذبیحوں اور شکار کا بیان ۔ حدیث 475

مجوس کے برتن اور مردار کا بیان

راوی: مکی بن ابراہیم , یزید بن ابی عبید , سلمہ بن اکوع

حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ قَالَ لَمَّا أَمْسَوْا يَوْمَ فَتَحُوا خَيْبَرَ أَوْقَدُوا النِّيرَانَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَامَ أَوْقَدْتُمْ هَذِهِ النِّيرَانَ قَالُوا لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ قَالَ أَهْرِيقُوا مَا فِيهَا وَاکْسِرُوا قُدُورَهَا فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ فَقَالَ نُهَرِيقُ مَا فِيهَا وَنَغْسِلُهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ ذَاکَ

مکی بن ابراہیم، یزید بن ابی عبید، سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب خیبر فتح ہوچکا تو شام کے وقت لوگوں نے آگ سلگائی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے کس چیز پر آگ سلگائی ہے (یعنی کیا پکا رہے ہو) لوگوں نے جواب دیا شہری گدھوں کا گوشت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کچھ اس میں ہے اسے پھینک دو اور ان ہانڈیوں کو توڑ دو ایک آدمی جماعت سے کھڑا ہوا اور عرض کیا کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم اس کے اندر کی چیز کو پھینک دیں اور اس برتن کو دھولیں آپ نے فرمایا اچھا یہی سہی۔

Narrated Salama bin Al-Aqwa':
In the evening of the day of the conquest of Khaibar, the army made fires (for cooking). The Prophet said, "For what have you made these fires?" They said, "For cooking the meat of domestic donkeys." He said, "Throw away what is in the cooking pots and break the pots." A man from the people got up and said, "Shall we throw the contents of the cooking pots and then wash the pots (instead of breaking them)?" The Prophet said, "Yes, you can do either'

یہ حدیث شیئر کریں