صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ذبیحوں اور شکار کا بیان ۔ حدیث 478

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان کی اللہ کے نام پر ذبح کرنا چاہئے

راوی: قتیبہ , ابوعوانہ , اسود بن قیس , جندب بن سفیان بجلی

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ قَالَ ضَحَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُضْحِيَةً ذَاتَ يَوْمٍ فَإِذَا أُنَاسٌ قَدْ ذَبَحُوا ضَحَايَاهُمْ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَآهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ قَدْ ذَبَحُوا قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيَذْبَحْ مَکَانَهَا أُخْرَی وَمَنْ کَانَ لَمْ يَذْبَحْ حَتَّی صَلَّيْنَا فَلْيَذْبَحْ عَلَی اسْمِ اللَّهِ

قتیبہ، ابوعوانہ، اسود بن قیس، جندب بن سفیان بجلی کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک دن قربانی کی، اس دن کچھ لوگوں نے اپنی قربانی کے جانور نماز سے پہلے ذبح کرلئے تھے، جب آپ فارغ ہوئے اور لوگوں کو آپ نے دیکھا کہ انہوں نے نماز سے پہلے قربانی کی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جن لوگوں نے نماز سے پہلے ذبح کیا ہے، اس کی جگہ دوسرا جانور ذبح کریں اور جس نے ہماری نماز تک ذبح نہیں کیا تھا اسے چاہئے کہ اللہ کے نام پر ذبح کرے۔

Narrated Jundub bin Sufyan Al-Bajali:
Once during the lifetime of Allah's Apostle we offered some animals as sacrifices. Some people slaughtered their sacrifices before the (Id) prayer, so when the Prophet finished his prayer, he saw that they had slaughtered their sacrifices before the prayer. He said, "Whoever has slaughtered (his sacrifice) before the prayer, should slaughter (another sacrifice) in lieu of it; and whoever has not yet slaughtered it till we have prayed; should slaughter (it) by mentioning Allah's Name."

یہ حدیث شیئر کریں