صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ذبیحوں اور شکار کا بیان ۔ حدیث 523

اگر کسی قوم کا اونٹ بھاگ جائے اور ان میں سے کوئی شخص اسے تیر چلا کر مار ڈالے اور اس سے مقصد ان کی بھلائی ہو تو اس حدیث کی بناء پر جائز ہے، جو رافع نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں

راوی: ابن سلام , عمربن عبید , طنافسی , سعید بن مسروق , عبایہ بن رفاعہ , رافع بن خدیج

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَنَدَّ بَعِيرٌ مِنْ الْإِبِلِ قَالَ فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ قَالَ ثُمَّ قَالَ إِنَّ لَهَا أَوَابِدَ کَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَکُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هَکَذَا قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَکُونُ فِي الْمَغَازِي وَالْأَسْفَارِ فَنُرِيدُ أَنْ نَذْبَحَ فَلَا تَکُونُ مُدًی قَالَ أَرِنْ مَا نَهَرَ أَوْ أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ فَکُلْ غَيْرَ السِّنِّ وَالظُّفُرِ فَإِنَّ السِّنَّ عَظْمٌ وَالظُّفُرَ مُدَی الْحَبَشَةِ

ابن سلام، عمربن عبید، طنافسی، سعید بن مسروق، عبایہ بن رفاعہ، رافع بن خدیج کہتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ایک اونٹ بھاگ گیا، ایک شخص نے اس کی طرف تیر چلایا، جس سے وہ رک گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ جانور بھی جنگلی جانوروں کی طرح ہوجاتے ہیں، اگر ان میں سے کوئی تم پر غالب آجائے تو اس کے ساتھ ایسا ہی کرو، رافع کا بیان ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہم جنگلوں اور سفر کی حالت میں ہوتے ہیں اور ہم ذبح کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمارے پاس چھری نہیں ہوتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس چھری سے ہلاک کر جو بہادے یا یہ فرمایا خون بہادے، اور اللہ تعالیٰ کا نام لے لیا گیا ہو تو کھالو، بشرطیکہ دانت اور ناخن نہ ہو اس لئے کہ دانت تو ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھری ہے۔

Narrated Rafi bin Khadij:
While we were with the Prophet. on a journey, one of the camels ran away. A man shot it with an arrow and stopped it. The Prophet said, "Of these camels some are as wild as wild beasts, so if one of them runs away and you cannot catch it, then do like this (shoot it with an arrow)." I said, "O Allah's Apostle! Sometimes when we are in battles or on a journey we want to slaughter (animals) but we have no knives." He said, "Listen! If you slaughter the animal with anything that causes its blood to flow out, and if Allah's Name is mentioned on slaughtering it, eat of it, provided that the slaughtering instrument is not a tooth or a nail, as the tooth is a bone and the nail is the knife of Ethiopians."

یہ حدیث شیئر کریں