صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ذبیحوں اور شکار کا بیان ۔ حدیث 523

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب إِذَا أَكَلَ الْمُضْطَرُّ لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ فَمَنْ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَقَالَ فَمَنْ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِإِثْمٍ وَقَوْلِهِ فَكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ إِنْ كُنْتُمْ بِآيَاتِهِ مُؤْمِنِينَ وَمَا لَكُمْ أَنْ لَا تَأْكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَقَدْ فُصِّلَ لَكُمْ مَا حُرِّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ وَإِنَّ كَثِيرًا لَيُضِلُّونَ بِأَهْوَائِهِمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِينَ وَقَوْلِهِ جَلَّ وَعَلَا قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مُهْرَاقًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنْ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ وَقَالَ فَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمْ اللَّهُ حَلَالًا طَيِّبًا وَاشْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنْ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ

مجبوری کی حالت میں (مردار) کھانا (جائز) ہے، اس لئے کہ اللہ تعالی کا قول ہے ”ایمان والو! تم ان پاکیزہ چیزوں سے کھاؤ جوہم نے تمہیں بخشی ہیں، اور اللہ کا شکر کرو، اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو، حرام ہے تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جو غیراللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو، مگر جو شخص کہ مضطر ہو سرکشی کرنے والا اور حد سے بڑھنے والا نہ ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور فرمایا کہ جو شخص بھوک کی وجہ سے بے چین گناہ کی طرف مائل نہ ہو اور اللہ تعالی کا قول کہ کھاؤ اس چیز سے جس پراللہ تعالی کانام لیا گیا ہو اگر تم اس کی نشانیوں پر ایمان رکھتے ہو اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم نہیں کھاتے اس چیز سے جس پر اللہ تعالی کا نام لیا گیا ہے اور تمہارے لئے تفصیل سے بیان کردیا گیا ہے کہ کیا چیز تم پر حرام کی گئی ہے، مگر یہ کہ تم اس کی طرف مجبور ہوجاؤ اور بے شک اکثر لوگ اپنی خواہشات کی وجہ سے بغیر علم کے گمراہ ہوجاتے ہیں، بے شک تمہارا رب حد سے بڑھنے والوں کوخوب جانتا ہے آپ کہہ دیجئے کہ میری طرف جو بھی وحی کی گئی ہے اس میں کوئی چیز حرام کی ہوئی نہیں پاتا کہ کھانا والا اس کو کھائے مگر یہ کہ مردار ہو یا بہنے والا خون ہو یا سور کا گوشت ہو اس لئے کہ وہ ناپاک ہے، غفور رحیم تک، اور فرمایا کہ کھاؤ اس چیز سے جو اللہ تعالی نے تمہیں بخشی ہے ، حلال اور پاکیزہ اور اللہ تعالی کی نعمت کا شکر ادا کرو اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو، حرام کیا ہے تم پر اللہ نے مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جو غیراللہ کے نام پر ذبح کیاہو، پس جو شخص مضطر ہو سرکشی کرنے والا اور حد سے بڑھنے والا نہ ہو تو اللہ تعالی بخشنے والا مہربان ہے

یہ حدیث شیئر کریں