صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قربانیوں کا بیان ۔ حدیث 525

قربانی کے سنت ہونے کا بیان، ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ سنت ہے اور مشہور ہے

راوی: مسدد , اسماعیل , ایوب , محمد , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا ذَبَحَ لِنَفْسِهِ وَمَنْ ذَبَحَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَقَدْ تَمَّ نُسُکُهُ وَأَصَابَ سُنَّةَ الْمُسْلِمِينَ

مسدد، اسماعیل، ایوب، محمد، انس بن مالک کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے نماز سے پہلے ذبح کیا تو اس نے اپنے واسطے کیا اور جس نے نماز کے بعد ذبح کیا تو اس کی قربانی پوری ہوگئی اور اس نے مسلمانوں کی سنت کو پا لیا۔

Narrated Anas bin Malik:
The Prophet said, "Whoever slaughtered the sacrifice before the prayer, he just slaughtered it for himself, and whoever slaughtered it after the prayer, he slaughtered it at the right time and followed the tradition of the Muslims."

یہ حدیث شیئر کریں