صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قربانیوں کا بیان ۔ حدیث 527

مسافر اور عورتوں کے قربانی کرنے کا بیان

راوی: مسدد , سفیان , عبدالرحمن بن قاسم , قاسم , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَحَاضَتْ بِسَرِفَ قَبْلَ أَنْ تَدْخُلَ مَکَّةَ وَهِيَ تَبْکِي فَقَالَ مَا لَکِ أَنَفِسْتِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ إِنَّ هَذَا أَمْرٌ کَتَبَهُ اللَّهُ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ فَلَمَّا کُنَّا بِمِنًی أُتِيتُ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالُوا ضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ بِالْبَقَرِ

مسدد، سفیان، عبدالرحمن بن قاسم، قاسم، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، انہیں(حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا) مقام سرف ہی میں مکہ پہنچنے سے پہلے حیض آنے لگا وہ رو رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیوں روتی ہو؟ کیا تمہیں حیض آنے لگا، انہوں نے جواب دیا ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ وہ چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے آدم کی بیٹیوں کی قسمت میں لکھ دی ہے، اس لئے حاجی جو کچھ کرتے ہیں، تم بھی کرو، مگر یہ کہ تم خانہ کعبہ کا طواف نہ کرنا، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ جب ہم لوگ منی میں تھے، تو میرے پاس گائے کا گوشت لایا گیا، میں نے پوچھا یہ کیا ہے لوگوں نے بتایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی ہے۔

Narrated 'Aisha:
that the Prophet entered upon her when she had her menses at Sarif before entering Mecca, and she was weeping (because she was afraid that she would not be able to perform the Hajj). The Prophet said, "What is wrong with you? Have you got your period?" She said, "Yes." He said, "This is a matter Allah has decreed for all the daughters of Adam, so perform all the ceremonies of Hajj like the others, but do not perform the Tawaf around the Ka'ba." 'Aisha added: When we were at Mina, beef was brought to me and I asked, "What is this?" They (the people) said, "Allah's Apostle has slaughtered some cows as sacrifices on behalf of his wives."

یہ حدیث شیئر کریں