صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قربانیوں کا بیان ۔ حدیث 533

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دو سینگوں والے دنبے کرنے کا بیان اور سمینین کا لفظ منقول ہے اور یحییٰ بن سعید نے بیان کیا کہ میں ابوامامہ بن سہل کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ ہم لوگ قربانی کے جانور کو مدینہ میں موٹا کرتے اور تمام مسلمان اس کو موٹا کرتے تھے

راوی: قتیبہ بن سعید , عبدالوہاب , ایوب , ابوقلابہ , انس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْکَفَأَ إِلَی کَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ فَذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ وَحَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسٍ تَابَعَهُ وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ

قتیبہ بن سعید، عبدالوہاب، ایوب، ابوقلابہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سینگوں والے چت کبرے دنبے کی طرف متوجہ ہوئے اور ان دونوں کو اپنے پاتھ سے ذبح کیا، وہیب نے ایوب سے اس کی متابعت میں روایت نقل کی اور اسماعیل وحاتم بن دردان بواسطہ ایوب، ابن سیرین، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں۔

Narrated Anas:
Allah's Apostle came towards two horned rams having black and white colors and slaughtered them with his own hands.

یہ حدیث شیئر کریں