صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قربانیوں کا بیان ۔ حدیث 534

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دو سینگوں والے دنبے کرنے کا بیان اور سمینین کا لفظ منقول ہے اور یحییٰ بن سعید نے بیان کیا کہ میں ابوامامہ بن سہل کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ ہم لوگ قربانی کے جانور کو مدینہ میں موٹا کرتے اور تمام مسلمان اس کو موٹا کرتے تھے

راوی: عمروبن خالد , لیث , یزید , ابوالخیر , عقبہ بن عامر

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ غَنَمًا يَقْسِمُهَا عَلَی صَحَابَتِهِ ضَحَايَا فَبَقِيَ عَتُودٌ فَذَکَرَهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ضَحِّ بِهِ أَنْتَ

عمروبن خالد، لیث، یزید، ابوالخیر، عقبہ بن عامر کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک بکری دی (جب کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو قربانی کے جانور تقسیم کر رہے تھے، ایک چھ ماہ کا بچہ باقی رہ گیا، تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو بیان کیا، آپ نے فرمایا کہ تم اسے قربانی کردو۔

Narrated 'Uqba bin 'Amir:
that the Prophet gave him some sheep to distribute among his companions to slaughter as sacrifices ('Id–al–Adha). A kid was left and he told the Prophet of that whereupon he said to him, "Slaughter it as a sacrifice (on your behalf)."

یہ حدیث شیئر کریں