صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 553

اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ شراب، جوا، بت اور پانسے پھینکنا گندی باتیں شیطانی کام ہیں ان سے پرہیز کرو تاکہ تم فلاح پاؤ

راوی: ابو الیمان , شعیب , زہری , سعید بن مسیب ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِإِيلِيَائَ بِقَدَحَيْنِ مِنْ خَمْرٍ وَلَبَنٍ فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا ثُمَّ أَخَذَ اللَّبَنَ فَقَالَ جِبْرِيلُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَاکَ لِلْفِطْرَةِ وَلَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُکَ تَابَعَهُ مَعْمَرٌ وَابْنُ الْهَادِ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ وَالزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ

ابو الیمان، شعیب، زہری، سعید بن مسیب ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس معراج کی رات میں مقام ایلیا میں دو پیالے لائے گئے ایک شراب کا دوسرا دودھ کا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں پیالوں کی طرف دیکھا پھر دودھ کو لے لیا تو جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے آپ کو فطرت کی ہدایت کی اگر آپ شراب کا پیالہ لے لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہوجاتی معمر اور ابن ہاد اور عثمان بن عمرو اور زبیدی نے زہری سے اس کی متابعت میں روایت کی ہے۔

Narrated Abu Huraira:
On the night Allah's Apostle was taken on a night journey (Miraj) two cups, one containing wine and the other milk, were presented to him at Jerusalem. He looked at it and took the cup of milk. Gabriel said, "Praise be to Allah Who guided you to Al-Fitra (the right path); if you had taken (the cup of) wine, your nation would have gone astray."

یہ حدیث شیئر کریں