صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 560

جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو یہ کچی اور پکی کھجوروں سے بنتی تھی

راوی: مسدد , معتمر , انس

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ کُنْتُ قَائِمًا عَلَی الْحَيِّ أَسْقِيهِمْ عُمُومَتِي وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ الْفَضِيخَ فَقِيلَ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فَقَالُوا أَکْفِئْهَا فَکَفَأْتُهَا قُلْتُ لِأَنَسٍ مَا شَرَابُهُمْ قَالَ رُطَبٌ وَبُسْرٌ فَقَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ أَنَسٍ وَکَانَتْ خَمْرَهُمْ فَلَمْ يُنْکِرْ أَنَسٌ وَحَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِي أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ

مسدد، معتمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں ایک قبیلہ کے پاس کھڑا اپنے چچاؤں کو فضیخ پلا رہا تھا اور میں ان میں کم سن تھا کسی نے کہا کہ شراب حرام کردی گئی لوگوں نے کہا کہ اس کو پھینک دو چنانچہ میں نے پھینک دیا، معتمرکے والد سلمان نے کہا کہ میں نے انس سے پوچھا کہ ان کی شراب کس چیز کی تھی انہوں نے کہا کہ کچی اور پکی کھجوروں کی تھی ابوبکر بن انس نے کہا کہ یہی ان کی شراب تھی تو انس نے انکار نہیں کیا اور مجھ سے میرے بعض ساتھیوں نے کہا کہ ہم نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ اس زمانے میں ان کی یہی شراب تھی۔

Narrated Anas:
While I was waiting on my uncles and serving them with (wine prepared from) dates—-and I was the youngest of them—-it was said, "Alcoholic drinks have been prohibited." So they said (to me), "Throw it away." So I threw it away

یہ حدیث شیئر کریں